چیچہ وطنی ، ملزم نے فائرنگ کرکے چچا چچی کو قتل کرڈالا

چیچہ وطنی ، ملزم نے فائرنگ کرکے چچا چچی کو قتل کرڈالا

 چیچہ وطنی(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)جہالت کی انتہا، کالا جادو کروانے کے شبہ پر بھتیجے نے چچا اور چچی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، نواحی گاؤں 163/9-L کے رہائشی جعفر کو شک تھا کہ اسکی چچی روبینہ اور چچا ڈاکٹر نذیر اس پر کالا جادو اور تعویز کرواتے ہیں جس کی وجہ سے اس نے گزشتہ رات ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کر سوئے ہوئے چچا چچی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے مقتولہ کے بھائی محمد اسلم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی