تاریخی عمارتوں کی بحالی، رنگ و روغن کا کام شروع کرنے کا حکم

تاریخی عمارتوں کی بحالی، رنگ و روغن کا کام شروع کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ہال روڈ کی تاریخی عمارتوں کی حالت زار سے متعلق کیس میں متعلقہ تاجر یونین کو 3دن میں ہال روڈ کی عمارتوں کے رنگ و روغن کا کام شروع کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس علی اکبرقریشی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ ہال روڈ سے بل بورڈز تو اتر چکے ہیں لیکن تاریخی عمارتوں کی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے لہذا عدالت انہیں بحال کرنے کا حکم دے۔ہال روڈ کے صدر شبیر لبھا عدالت میں پیش ہوئے ،انہوں نے عدالت کو یقین دلایا کہ وہ ایسوسی ایشن سے مشاورت کرکے تین روز میں تاریخی عمارتوں پر رنگ روغن کا کام شروع کردیں گے ،دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود سے رابطہ نہیں ہورہا۔عدالت نے آج 13ستمبر کو خدمت گروپ کے صدر ہال روڈ اور ان کی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو طلب کرلیا۔

رنگ و روغن

مزید : صفحہ آخر