پارکنگ کیس، حافظ نعمان کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات میں توسیع

پارکنگ کیس، حافظ نعمان کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات میں توسیع

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پارکنگ کمپنی میں بے ضابطگیوں کے الزامات میں مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق ایم پی اے حافظ نعمان کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات میں 27 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے قراردیا کہ حافظ نعمان 25 مئی سے حفاظتی ضمانت پر ہیں مزید وقت نہیں دے سکتے جبکہ فاضل بنچ نے اس کیس میں گرفتارعثمان قیوم اور تاثیر احمد کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کے وکلاء کو حتمی دلائل کے لئے طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے حافظ نعمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حافظ نعمان کمپنی کے اعزازی سربراہ تھے ،وہ نیب کی چھان بین میں مکمل تعاون کر رہے. حافظ نعمان نے اپنے خلاف الزامات کی تروید کی اور انہیں بنیاد قرار دیا. حافظ نعمان نے استدعا کی کہ ان کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کی جائے۔عثمان قیوم اور تاثیر احمد کے کیس میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار5 ماہ سے نیب کی حراست میں ہیں اور ان کے اہل خانہ پیشیاں بھگت رہے ہیں جس پر عدالت نے قرار دیا کہ عدالت حافظ نعمان ،تاثیر احمد اور عثمان قیوم کے مقدمات پر ایک ساتھ دلائل سنے گی ،بنچ کے سربراہ نے ان کے وکیل سے کہا کہ حافظ نعمان کے وکیل نے دلائل کے لئے وقت مانگا ہے ،آپ کو بھی ان کے ساتھ سنا جائے گا۔

پارکنگ کیس

مزید : صفحہ آخر