مال روڈ اورداتادربار کے ارد گرد کوڑا پھینکنے والے 250افراد کو جرمانہ اڑھائی لاکھ روپے کی وصولی

مال روڈ اورداتادربار کے ارد گرد کوڑا پھینکنے والے 250افراد کو جرمانہ اڑھائی ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ مال روڈ اورداتادربار کے ارد گرد کوڑا پھینکنے والے 250افراد کو جرمانہ کرکے اڑھائی لاکھ روپے وصول کئے گئے ہیں۔اس بابت جسٹس علی اکبر قریشی کی عدالت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر لاہور نے رپورٹ پیش کردی ہے ۔فاضل جج نے عبداللہ ملک کی درخواست پر سماعت شروع کی تواس دوران اسسٹنٹ کمشنر کہ جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ مال روڈ پر کوڑا کرکٹ پھینکنے اور گندگی پھیلانے والے 170افراد کو جرمانہ کرکے ایک لاکھ 70ہزار روپے وصول کئے گئے جبکہ مال روڈ پر ایچ کریم بخش کے سامنے کوڑا کرکٹ صاف نہ کرنے پر ایچ کریم بخش کو بھی ایک ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیاکہ داتادربار کے ارد گرد کوڑا کرکٹ پھینکنے والے شہریوں اور دکاندارو ں کو 70ہزار روپے جرمانے کئے گئے ،عدالت نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہال روڈ پر بھی صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آج 13ستمبر کو ڈی سی لاہور اور اسسٹنٹ کمشنر کوہال روڈ سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

اڑ ھائی لاکھ وصولی

مزید : صفحہ آخر