محکمہ آبپاشی کے 31 ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کیخلاف درخواستیں سیکرٹری آبپاشی کو ارسال، قانون کے مطابق فیصلے کاحکم

محکمہ آبپاشی کے 31 ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کیخلاف درخواستیں سیکرٹری آبپاشی ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ آبپاشی کے 31 ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کے خلاف درخواستیں سیکرٹری آبپاشی پنجاب کو بھجوا دیں اور حکم دیا کہ درخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے ۔جسٹس شاہد وحید نے اقبال حسن سمیت دیگر کی درخواستوں کی طرف سے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا گیاکہ درخواست گزاروں کو محکمہ میں کنٹریکٹ پر رکھا گیا ، وکلاء نے بتایا کہ درخواست گزاروں نے محکمہ کو ریگولر ہونے کے لئے درخواستیں دیں مگر شنوائی نہیں ہوئی ،وکیل نے مزید بتایا کہ درخواست گزاروں کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے ریگولر کرنے کی بجائے قبل از وقت فارغ کر دیا گیا، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت درخواست گزاروں کو نوکری پر بحال کرتے ہوئے یگولر کرنے کا حکم دے۔

محکمہ آبپاشی

مزید : صفحہ آخر