درخواست گزار کا موقف سن کرپنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کو دادرسی کرنے کا حکم

درخواست گزار کا موقف سن کرپنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کو دادرسی کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے شہری کو جاری اپنا ہی ڈپلومہ جعلی قرار دینے کے خلاف درخواست چیئرمین بورڈ کو بھجوا تے ہوئے درخواست گزار کا موقف سن کر قانون کے مطابق دادرسی کا حکم جاری کردیا۔نواں کوٹ کے رہائشی اویس حنیف کی طرف سے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا گیاکہ اس نے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سے فنی تعلیم کا ڈپلومہ حاصل کیا ۔درخواست گزار نے سرکاری ملازمت کے لئے درخواست دی ،ملازمت سے قبل تصدیق کے لئے بھجوائے گئے ڈپلومہ کو بورڈ نے جعلی قرار دے دیا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ ڈپلومہ کو درست قرار دینے کا حکم جاری کیا جائے۔

داد رسی حکم

مزید : صفحہ آخر