لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی عدم تعیناتی پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی عدم تعیناتی پر پنجاب حکومت سے جواب ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی عدم تعیناتی پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے ۔ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت کے علم میں لایا گیا کہ مستقل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تاحال تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی ہے جس پرفاضل جج نے پنجاب حکومت سے استفسار کیا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تعیناتی کیوں عمل میں نہیں لائی جا رہی۔عدالت نے مزید کہا کہ اتنا اہم عہدہ خالی رہنے سے عدالتی امور متاثر ہو رہے ہیں ،عدالت نے صوبائی وزارت قانون اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کیا ہے کہ مستقل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کیوں تعینات نہیں کیا جارہا۔

حکومت سے جواب طلب

مزید : صفحہ آخر