ایل ڈی اے ملازم کے بیٹے کو بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم

ایل ڈی اے ملازم کے بیٹے کو بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی کو ایک ماہ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کے دوران سروس وفات پانے والے ملازم کے بیٹے کو بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست ڈی جی ایل ڈی اے کو درخواست بھجواتے ہوئے ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔شہری رمضان کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ اس کے والد ایل ڈی اے میں دوران سروس وفات پا گئے ،ایل ڈی اے نے درخواست گزار کو والد کی جگہ بھرتی کرنے کی یقین دہانی کروائی ،اب ایل ڈی اے حکام درخواست دینے کے باوجود بھرتی نہیں کررہے ،وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ قانون کے مطابق دوران سروس وفات پانے والے ملازم کے بیٹے کو ملازمت دی جاتی ہے ،وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈی جی ایل ڈی اے کو درخواست گزار کو ملازمت فراہم کرنے کا حکم دے۔

فیصلے کا حکم

مزید : صفحہ آخر