نعلین پاک کی بازیابی کے لئے آئی جی پنجاب کو ایک ماہ کی مہلت

نعلین پاک کی بازیابی کے لئے آئی جی پنجاب کو ایک ماہ کی مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے بادشاہی مسجد سے چوری ہونے والے نعلین پاک کی بازیابی کے لئے آئی جی پنجاب کو ایک ماہ کہ مہلت دے دی ، 31 جولائی 2002 ء کو بادشاہی مسجد سے نعلین مبارک کی چوری کے خلاف پیر ایس اے جعفری نے درخواست دائر کررکھی ہے جس کی سماعت کے دوران ایس پی سی آئی اے عبدالرحیم شیرازی ،ڈی ایس پی طارق کیانی اور متعلقہ پولیس حکام جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں پیش ہوئے ،فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ نعلین پاک ہمارے سروں کا تاج ہے اس کی چوری پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے ، 16 سال کے بعد اب میرے پاس یہ کیس آیا ہے ،عدالت نے اور آئی جی پنجاب کو ایک ماہ میں مکمل عمل درآمدرپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

صفحہ آخر -