گوادر تا کوئٹہ کا نیا سیکشن سٹینڈر گیج پر بنانے کے خواہشمند ہیں،شیخ رشید

گوادر تا کوئٹہ کا نیا سیکشن سٹینڈر گیج پر بنانے کے خواہشمند ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ گوادر تا کوئٹہ کا نیا سیکشن سٹینڈر گیج پر بنانے کے خواہشمند ہیں ، وزیراعظم عمران خان جمعہ کے روز میانوالی ریل کار کا افتتاح کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر ریلوے شیخ رشید اور ڈی جی ایف ڈبلیو او انعام حیدر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ریلوے کے نئے منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے منصوبوں پر گفتگو ہوئی شیخ رشید نے میڈیا کو بتایا کہ وہ گوادر تا کوئٹہ نیا سیکشن اسٹینڈرز گیج پر بنانے کے کے خواہشمند ہیں اور کوئٹہ تا تفتان سیکشن کو اسٹینڈرڈ گیج میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جلد پشاور سیکشن پر سٹینڈرڈ گیج میں نئی الاٹمنٹ بنائی جائے گی انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان جمعہ کو میانوالی ریل کار کا افتتاح کرینگے ۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر