حکومت قانون کی حکمرانی اور انسداد دہشتگردی کیلئے پرعزم ، فروغ نسیم

حکومت قانون کی حکمرانی اور انسداد دہشتگردی کیلئے پرعزم ، فروغ نسیم

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا حکومت قانون کی حکمرانی اور انسداد دہشت گردی کیلئے پرعزم ہے، وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی اور چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ بدھ کو وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت قانون کی حکمرانی اور انسداد دہشت گردی کیلئے پرعزم ہے، تھامس ڈریو نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو اہم اتحادی سمجھتا ہے، تھامس ڈریو نے فروغ نسیم کو وزارت قانون کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

مزید : صفحہ آخر