کارکن میری طاقت ،ان کی جدوجہد سے ضرور کامیاب ہونگے ، بلاول بھٹو زرداری

کارکن میری طاقت ،ان کی جدوجہد سے ضرور کامیاب ہونگے ، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابات 2018 کے بعد پیدا ہونیوا لی نئی صورتِحال پر پارٹی کارکنوں کی ہمت بندھاتے ہوئے کہا ہے وہ مایوس نہ ہوں الیکشن میں دھاندلیوں کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے، پارٹی کارکن ہی میر ی طاقت ہیں، ان کی جدوجہد سے ہم ضرور کامیاب ہونگے۔دنیا نیوز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلز پارٹی اسلام آباد کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، انھوں نے وفد کو ہدایت کی کہ عہدیداران تنظیم سازی اور پارٹی ممبر شپ بڑھانے پر بھرپور توجہ دیں،بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنیوالے وفد میں افتخار شہزادہ، اظہرخان، محمد علی سبزواری کے علاوہ صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ بھی شریک تھے،افتخار شہزادہ نے این اے 53 اسلام آباد سے متعلق پارٹی چیئرمین کو تفصیلی رپورٹ پیش کی، خیال رہے اس حلقے سے عمران خا ن جیتے تھے لیکن بعد میں انھوں نے اس سیٹ کو خالی کر دیا تھا، اور اب اس پر ضمنی انتخاب ہوگا،چیئرمین پی پی نے عہدیداران سے کہا الیکشن میں ہونیوالی بے ضابطگیوں پر پارٹی سیکریٹریٹ میں ساری تفصیلات جمع کرائیں، کارکن مایوس نہ ہوں الیکشن میں دھاندلیوں کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے۔ پارٹی کارکن ہی میری طاقت ہیں، ان کی جدوجہد سے ہم ضرور کامیاب ہونگے، ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ آخر