پنجاب ہائی وے ، مکینکل میں بے ضابطگیاں ، 1ارب کی مشینری ناکارہ ، کروڑوں کا غبن

پنجاب ہائی وے ، مکینکل میں بے ضابطگیاں ، 1ارب کی مشینری ناکارہ ، کروڑوں کا غبن

لاہور (ارشد محمود گھمن/سپیشل رپورٹر)پنجاب ہا ئی وے مکینکل پلا نٹ سب ڈو یثرن ملتان روڈ لاہور نے 1ارب کی مشینری نا کا رہ بنا دی،جبکہ پریمکس پلا نٹ،ڈمپرز،روڈ رولرز وغیرہ کو پرا ئیو یٹ ہاؤ سنگ سو سا ئٹیوں کو کرایہ پر دے کر کروڑوں روپے ہڑپ کر لئے، اس ضمن میں انچارج عمران اقبال سب انجینئر، امانت علی سابق ایکسین اور سابق ایس ڈی او سر فراز بھٹی نے2017 میں ریپئر نگ اور ڈیزل کی مد میں مبینہ ملی بھگت سے قو می خزانے کو9 کروڑ رو پے کا ٹیکہ لگا لیا چیف انجینئر نے مذکورہ افسران کے خلاف تحقیقا ت کا دائرہ وسیع کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتا یا کہ پنجاب ہا ئی وے مکینکل پلانٹ کے سب ڈو یثر ن ملتان روڈ لاہور کے انچارج سید عمران اقبال نے گز شتہ کئی سالوں سے پریمکس پلانٹ،8ڈمپرز، روڈرولر اور دیگرمشینری 3جر نیٹرزپرائیو یٹ ہا ؤ سنگ سو سا ئٹیوں کو فی گھنٹہ35000ہزار رو پے کرایہ پر دیکر سا لا نہ کروڑوں رو پے قو می خزانے میں جمع کروا نے کی بجائے اس وقت کے ایکسین اما نت علی اور ایس ڈی او ،سر فراز بھٹی کے ساتھ مبینہ ملی بھگت سے ہڑپ کر لئے ذرائع نے بتا یا کہ کروڑوں روپے کا پریمکس پلانٹ،8ڈمپرز نمبری KCV-5756,KCY-5760,KCM1820,KCM6555,KC11,GP-385 اورروڈ رولرز کواپنے من پسندٹھیکداروں کو بھی غیر قا نو نی طریقہ سے کرایہ پر دیکر نا کا رہ بنا دیا جا تا ہے اور ان کے سپیئر پارٹس بھی چو ری کر لئے جا تے ہیں اور بعد ازاں اعلی افسران کی مبینہ ملی بھگت سے رئپیر نگ کی مد میں بھی کروڑ وں رو پے کا قو می خزا نے پر بو جھ ڈا ل دیا جا تا ہے یہا ں تک کے لاک بک کے ذریعے بھی ان گا ڑیوں میں ڈیزل کے لا کھوں رو پے نکلوا لئے جا تے ہیں اور کو ئی آ فیسر بھی ان کی بڑھتی ہو ئی کر پشن کے خلاف کا روائی تو دور کی بات ہے ان کے تبادلے تک رسک نہیں لیتا ذرائع نے بتا یا اس کر پشن کی دا ستان 2010سے لیکر آج تک آ ڈٹ رپورٹس منہ بو لتا ثبوت ہے جسے اعلی افسران کی مبینہ ملی بھگت سے ردی کی ٹو کری کی زینت کر دیا جا تا ہے اگر اس حوالہ سے وسیع بنیا دوں پر تحقیقات کی جائیں تو کر پشن کا تا بو ت نکل سکتا ہیذرائع نے مزید بتایا کہ انچا رج سب انجینئرعمران اقبال عرصہ دراز سے اس سب ڈویثرن پر رعب جما ئے بیٹھا ہے درجنوں شکا یات کی محکما نہ انکوائریوں کو بھی ردی کی نذر کیا جا چکا ہے جب اس با بت مو قف در یا فت کر نے کے لئے انچارج سب انجینئر عمران اقبال سے را بطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کے اوپر تک تمام افسران کے نو ٹس میں ہے اس لئے میرا کو ئی کچھ نہیں بگا ڑ سکتا ۔جبکہ چیف انجینئر خالد جاوید کا کہنا ہے کہ اس با بت انکوائری کی جا رہی ہے ابھی چند ماہ قبل قومی خزانہ کے 5کروڑ روپے ہڑپ کرنے والے1ایکسین ڈاکٹر عثما ن،ایس ڈی او خاتون،اور2سب انجینئرز کو معطل کر کے ان سے 5کروڑ ریکور کر کے قومی خزانہ میں واپس کئے گئے ہیں اور جو جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کروڑوں کا نقصان

مزید : صفحہ آخر