آرٹی ایس کی ناکامی ، الیکشن کمیشن کا تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کیلئے حکومت کو دوبارہ مراسلہ ارسال

آرٹی ایس کی ناکامی ، الیکشن کمیشن کا تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کیلئے حکومت کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل کرنے کیلئے حکومت کو دوبارہ مراسلہ ارسال کردیا ہے ،آر ٹی ایس سسٹم آنے والے ضمنی انتخابات میں بھی استعمال کیا جائے گا ،کمیشن کو نادرہ کی جانب سے آر ٹی ایس سسٹم کے حوالے سے کسی قسم کی تحقیقاتی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن نے عام انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کے شواہد جاننے کیلئے حکومتی سطح پر تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کے لیے کابینہ ڈویژن کو دوبارہ مراسلہ ارسال کردیا ہے مراسلے کے مطابق حکومت فوری طور پر آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کے حوالے سے آئی ٹی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے اس سلسلے میں ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آنے والے ضمنی انتخابات میں بھی آرٹی ایس سسٹم استعمال کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس میں خامیاں دور کی جا رہی ہے اور امید ہے کہ کارکردگی عام انتخابات سے بہتر ہو گی۔
آر ٹی ایس

مزید :

صفحہ آخر -