ڈیم فنڈ کیلئے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے رقوم جمع کرائی جاسکتی ہیں،ترجمان سٹیٹ بینک

ڈیم فنڈ کیلئے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے رقوم جمع کرائی جاسکتی ہیں،ترجمان سٹیٹ بینک

کراچی(آئی این پی )ترجمان سٹیٹ بینک عابد قمر نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ کیلئے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے سٹیٹ بنک کی ویب سائٹ پر بھی رقوم جمع کرائی جاسکتی ہیں، موصول ہونے والی رقوم 30منٹ کے اندر ڈیم فنڈ میں پہنچ جائیگی۔ بدھ کو ترجمان سٹیٹ بینک عابد قمر نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم فنڈ رقوم جمع کرانے کیلئے اکاؤنٹ معلومات سٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ سٹیٹ بنک کی ویب سائٹ پر ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے بھی رقوم جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ موصول ہونے والی رقوم 30منٹ کے اندر ڈیم فنڈ میں پہنچ جاتی ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر