اسلامی نظریاتی کونسل کا 212واں اجلاس اسلام آباد میں ہو گا

اسلامی نظریاتی کونسل کا 212واں اجلاس اسلام آباد میں ہو گا

لاہور(حافظ عمران انور)اسلامی نظریاتی کونسل کا 212واں دو روزہ اجلاس 26اور 27ستمبر کو اسلام آباد مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گا ۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ملک بھر سے کونسل کے 20ممبران اجلاس میں شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق دو روزہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں کونسل کے گزشتہ یکم مارچ 2108کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق اور عمل درآمد رپورٹ پیش کی جائے گی ۔اجلاس کے ایجنڈے میں چیئرمین کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کے دورہ اقوام متحدہ ،انڈونیشیا اور سعودی عرب کے ھوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی ۔اجلاس میں بیک وقت طلاق ثلاثہ کو قابل تعزیر جرم سزا بنانے کے لئے مسودہ قانون بھی زیر غور آئے گا۔پاکستان میں کم سنی کی شادی کے بارے میں کونسل کی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پر غور بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہو گا۔کونسل اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے کونسل کو بھیجے گئے خالہ اور بھانجی کسی ایک مرد کے نکاح میں ہوں کے ریفرنس کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔وزارت قانون کی جانب سے کونسل کو بھیجے جانے والے مسلم فیملی لاز (ترمیمی)بل 2018 اور مسلم پرسنل لاز بابت وراثت (شیعہ )بل 2018کے ریفرنس پر بھی غور ہو گا ۔

مزید : صفحہ آخر