کلثوم نواز کی موت پر پوری قوم سوگوار ہے ،آصف کرمانی

کلثوم نواز کی موت پر پوری قوم سوگوار ہے ،آصف کرمانی

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر آصف کر مانی نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی موت پر پوری قوم سوگوار ہے ان کی سیاسی محاذ پر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔رائیونڈ جاتی امرا میں سینیٹر آصف کرما نی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز میری بہن کا درجہ رکھتی تھی،وہ چھوٹوں سے شفقت اور بڑوں کا احترام کرتی تھیں اور تمام رہنماؤں کی عزت کرتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ مشرف کے دور میں ڈکٹیٹر کے خلاف وہ کھڑی ہوئیں اور جمہوری جدوجہد کی وہ ہماری سیاسی میدان میں سنہرے حروف میں لکھی جانی والی کہانی ہے جیسے مادرملت محترمہ فاطمہ جناح اور بینظیر بھٹو کا نام سنہری حروف میں لکھا جاتا ہے ویسی ہی بیگم کلثوم نواز کا نام بھی سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر