چیف جسٹس نے بھاشا ڈیم بنانے کیلئے اچھا اقدام اٹھایا،سینیٹر جاوید عباسی

چیف جسٹس نے بھاشا ڈیم بنانے کیلئے اچھا اقدام اٹھایا،سینیٹر جاوید عباسی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھاشا ڈیم بنانے کیلئے اچھا اقدام اٹھایا لیکن کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ نیک کام سیاست کی نظر ہو جائے ۔وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے ، چیف جسٹس نے بھاشا ڈیم بنانے کیلئے اچھا اقدام اٹھایا ہے لیکن کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ نیک کام سیاست کی نظر ہو جائے ، اس کام کے طریقہ کار کا پہلے تعین ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ کے نام پر بھی ہم نے بڑی خوشیاں بنائیں تھیں ، بھاشا ڈیم کیلئے 1400ارب چاہیے ہیں ۔

سینیٹر جاوید عباسی

مزید : صفحہ آخر