سندھ کے مختلف افسران نے 25سے زائد لگژری گاڑیاں واپس کردیں

سندھ کے مختلف افسران نے 25سے زائد لگژری گاڑیاں واپس کردیں

 کراچی(آن لائن)سندھ کے مختلف محکموں کے افسران نے 25 سے زائد لگڑری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں،محکمہ آبپاشی،توانائی،سماجی بہبود،ریونیو افسران نے لگڑری گاڑیاں جمع کرادیں جمع کرائی گئی گاڑیوں کا معاملہ سندھ کابینہ کے آیندہ اجلاس میں زیرغور لایا جائے گالگڑری گاڑیاں نیلام کی جائیں یا استعمال اجلاس میں حتمی مشاورت ہوگی،57 لگڑری گاڑیاں مختلف محکموں کے افسران کے استعمال میں تھیں۔واضح رہے کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی سندھ نے سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا نوٹس لیا تھامحکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے گاڑیاں واپس کرنے کیلیے8 محکموں کو خط لکھا تھامحکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق متعلقہ افسران صرف ایک سرکاری گاڑی استعمال کرنے کے اہل تھے۔

گاڑیاں واپس

مزید : صفحہ آخر