حضرت عمرفاروقؓکا یوم شہادت عقیدوت احترام سے منایا گیا

حضرت عمرفاروقؓکا یوم شہادت عقیدوت احترام سے منایا گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) خلیفہ دوم مراد رسول ؐ سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کایوم شہادت یکم محرم الحرام کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایاگیا اس سلسلہ میں مختلف تنظیموں اور جماعتوں نے جلسے ، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کیں جس میں مقررین نے سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کے فضائل و مناقب ، سیرت و کردار ، جرأت و بہادری اور اسلام کیلئے بے مثال خدمات اور فتو حات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ یوم فاروق اعظمؓ کے سلسلہ میں انٹرنیشنل ختم نبوت پاکستان کے زیر اہتمام جوہر ٹاؤن لاہور میں مولانا محمد الطاف گوندل کی صدارت ’’فاروق اعظمؓو امن سیمینار،، منعقد ہوا جس سے انٹرنیشنل ختم نبوت پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد یونس حسن ،مولاناالطاف حسین گوندل،مولانا اسلم صدیقی، حافظ شعیب الرحمن، مولانا عبداللہ منیر ،مولانا حافظ محمد نعمان اور مولانا قاری عثمان غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عمرفاروقؓ اسلام کی وہ عظیم شخصیت ہیں کہ جنہوں نے جرأ ت وبہادری، عدل و انصاف، فتوحات، رعایا کے حقوق، شاندار کارناموں سے تاریخ اسلام کا چہرہ روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروقؓ کا دور حکومت حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے،۔مقررین نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ خلفائے راشدین کے ایام پر ملک بھر میں سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ کانفرنس میں مولانا مدثر اقبال، مولانا قاری رحمت ناصر، مولانا قاری سعید احمد ڈیروی،حافظ عاطف شہزاد، مولانا محمد ابراہیم حنفی سمیت دیگر علماء اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

عمر فاروقؓ /یوم شہادت

مزید : صفحہ آخر