حج آرگنائزر نے ہوپ سے سروس سٹیکر کا حساب مانگ لیا

حج آرگنائزر نے ہوپ سے سروس سٹیکر کا حساب مانگ لیا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج آرگنائزر نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے ملنے والے سروس سٹیکر کا حساب مانگ لیا ،ہوپ سٹیکر سروس پر جانے والے سٹاف سمیت دیگر افراد کی تفصیلات جاری کرے۔ حج آرگنائزر کا مطالبہ ،حج آرگنائزر کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکیم کے نظام کو شفاف رکھنے کے لیے ضروری ہے ایک ایک چیز کا حساب رکھا جائے ،ہوپ کے حج مشن کے سٹاف اور دیگر افراد جنہوں نے ذمہ داری ادا کی یا صرف حج کیا۔ ان کی تفصیلات جاری کرنا ضروری ہے حج آرگنائزر نے حج2018ء آپریشن میں سعودی عرب میں ہونے والے اخراجات کی تفصیل جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر