پنجاب پولیس کا محرم الحرام کی سکیورٹی کیلئے ایک کروڑ روپے فنڈز کا مطالبہ ، سمری محکمہ خزانہ کو ارسال

پنجاب پولیس کا محرم الحرام کی سکیورٹی کیلئے ایک کروڑ روپے فنڈز کا مطالبہ ، ...

لاہو ر(رپورٹ۔ یو نس با ٹھ ) پنجا ب پو لیس نے حکو مت سے محرم الحرام کی سکیور ٹی اور دیگر انتظا ما ت کیلئے ایک کروڑ روپے سے زا ئد فنڈز دینے کا مطا لبہ کر دیا ہے ۔یہ فنڈز یو م عا شورہ کے مو قع پر خا ر دا ر تا ریں۔ملا زمین کے کھا نا اور فور س پر آنے وا لے دیگر اخراجا ت کی مد میں وصو ل کیا جا ئے گا ۔آئی جی پو لیس نے اس حوالے سے ایک سمر ی لکھ کر محکمہ فنا نس کو بھجوا دی ہے جبکہ اس فنڈز سے 30لا کھ رو پے لا ہور پو لیس کوملنے کا امکا ن ہے ۔آئی جی پو لیس پنجا ب نے اس حو لے سے ایک اجلا س بھی کیا ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ، ایڈیشنل آئی جی آپر یشنز، ایڈیشنل آئی جی لیگل ، ڈی آئی جی ہیڈکواٹر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ I- ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ II- ، ڈی آئی جی PHP ، اے آئی جی لاجسٹک ، اے آئی جی Legislative بزنس اور ایس ایس پی ایم ٹی کے علاوہ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہورنے شرکت کی جبکہ تمام فیلڈ آفیسرز ویڈیو لنک کے ذریعے رابطے میں رہے۔تمام افسران نے آئی جی پنجاب کو محرام الحرام کی سکیورٹی کیلئے آئی جی پنجاب کی طرف سے جاری کیے گئے ایس او پی پر عملدر آمد کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں تمام اضلاع میں سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور جن اضلاع کو نفری کی کمی کا سامنا تھا ان کو مطلوبہ نفری فراہم کر دی گئی ہے۔اجلاس میں سی سی پی او لاہوراور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے آئی جی پنجاب کو ڈولفن فورس اورپولیس رسپانڈ یونٹ (PRU ) کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈولفن فورس کے سینکڑوں ریکروٹس چوہنگ ٹریننگ سنٹر سے تربیت حاصل کر چکے ہیں۔سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے آئی جی پنجاب کوPRUکے بارے میں بتایا کہ 110گاڑیاں اس وقت سڑکوں پر پٹرولنگ میں مصروف عمل ہیں جو لاہور کے مختلف تھانوں میں پٹرولنگ کر رہی ہیں۔ ان گاڑیوں کو Beats الاٹ کی گئی ہیں اور ہر گاڑی پرایک انچارج ASI، ڈرائیو اور2 کانسٹیبل گن مین ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ ہر گاڑی میں ڈیجیٹل کیمرے اور میگا فون نصب ہیں جبکہ Rain Shoes، پانی کی بوتلیں، فرسٹ ایڈ کٹ اور ٹریفک کونزبھی گاڑیوں میں موجود ہیں۔ جس سے دوران پٹرولنگ یہ گاڑیاں کسی بھی کرائم کو نہ صرف محفوظ کررہی ہیں بلکہ کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی کر تی ہیں۔اس کے علاوہ PRUسکواڈ میں تین بسیں، ایک موبائل کنٹین اور ایک موبائل ورکشاپ بھی شامل ہے۔ ۔محرم الحرا م کے حوا لے سے ما نگے جا نے وا لے فنڈز کے با رے میں پنجا ب پو لیس کے تر جمان نے موقف اختیار کیاہے کہ اس حولے ہو م ور ک دو تین ما ہ پہلے ہی مکمل کر لیا جا تا ہے کہ کہا ں کیا چا ہیے کس شہر میں کتنی نفر ی ہو گی اور کہا ں کس چیز کی ضرورت ہے ۔لا ہو ر پو لیس کے تر جما ن سید نا یا ب حیدر نے روز نا مہ پا کستا ن سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا ہے کہ لا ہو ر میں لگا ئی جا نے وا لی خا ر دا ر تا ریں اور دوسر ے اضلا ع سے منگو ائی جا نے وا لی نفر ی کو کھا نا فرا ہم کر نے پر کا فی رقم خر چ آتی ہے ۔سی سی ٹی وی کیمر ے سمیت دوسر ے انتظامات ضلعی حکو مت کے سپر د ہو تے ہیں ۔

پولیس/فنڈز

مزید : صفحہ آخر