دن میں 10 مرتبہ سونے والی عجیب برطانوی لڑکی

دن میں 10 مرتبہ سونے والی عجیب برطانوی لڑکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک اعصابی عارضے میں مبتلا 14 سالہ لڑکی دن میں 10 مرتبہ نیند کی آغوش میں چلی جاتی ہے یہاں تک کہ وہ خریداری کرتے اور ہاکی کھیلتے وقت بھی اچانک سو جاتی ہے۔نکول ہرسٹ نامی لڑکی ایک کیفیت ’نارکولیپسی‘ کا شکار ہے جس میں دماغ نیند کو باقاعدہ اور منظم نہیں رکھ سکتا اور یوں اسے نیند کسی دورے کی طرح ا?تی ہے۔ اسی طرح ہنستے وقت یا خوف کی صورت میں بھی وہ فرش پر گرکر تھوڑی دیر کے لیے فالج زدہ ہوجاتی ہے۔یارک شائر کے علاقے ویک فیلڈ سے تعلق رکھنے والی نکول اگرچہ اس عجیب مرض کی شکار ہے لیکن اسکول میں اس کی حاضری 100 فیصد ہے اور سیٹس میں بھی اس کی کارکردگی بہت نمایاں ہے۔ نکول اسکول کے علاوہ بازار میں بھی کسی بھی وقت خوابیدگی میں چلی جاتی ہے۔علاج سے قبل وہ دن میں 23 گھنٹے تک سوتی تھی لیکن اب دوا کھانے کے بعد وہ روزانہ 3 سے 4 گھنٹے سوتی ہے لیکن نیند کے وقفوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔نکول میں چھ برس کی عمر میں نارکولیپسی کا انکشاف ہوا تھا اور اس سے قبل اس نے حلق میں دیرینہ خراش محسوس کی۔ اس کے غسل کی نگرانی اس کی والدہ کرتی ہیں کیونکہ نہاتے ہوئے غشی سے اس کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
برطانوی لڑکی

مزید :

صفحہ آخر -