حمزہ شہباز نے میاں محمد بخش کا کلام سنا کر بیگم کلثوم کو خراج عقیدت پیش کیا

حمزہ شہباز نے میاں محمد بخش کا کلام سنا کر بیگم کلثوم کو خراج عقیدت پیش کیا

لاہور ( این این آئی) پنجاب اسمبلی میںّ قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے میاں محمد بخش کا کلام سنا کر بیگم کلثوم نواز کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں جنہوں نے ڈکٹیٹر کے دور میں جمہوریت کا علم بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز 14 ماہ تک کینسر جیسے موزی مرض سے لڑیں اور افسوس ہے کہ یہاں لوگ انکی بیماری سے متعلق پروپیگنڈا کرتے رہے ۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے میاں محمد بخش کا کلام سنا کر بیگم کلثوم نواز کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

حمزہ شہباز

مزید : کراچی صفحہ اول