کلثوم نواز کا انتقال، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چار روز کیلئے موخر
اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک) پارلیمنٹ کا آج ہونے والا مشترکہ اجلاس کلثوم نواز کی وفات کے باعث چار روز کیلئے موخر کر دیا گیا ۔سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال کے باعث جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے اجلاس موخر کرنے کی درخواست کی تھی۔دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس اب پیر 17 ستمبر کو ہو گا جس سے نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔
پارلیمنٹ