طویل ترین سمندری راستہ ’’پاکستان‘‘سے شروع ہوتا ہے

طویل ترین سمندری راستہ ’’پاکستان‘‘سے شروع ہوتا ہے

آئرلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے کبھی سوچا کہ وہ کونسا سمندری راستہ ہے جو قدرے سیدھا ہو اور کسی خشکی سے ٹکرائے بغیر پورے سیارے کا احاطہ کرنے والا طویل ترین راستہ بھی ہو تو وہ کونسا ہوگا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ راستہ صرف پاکستان سے شروع ہوتا ہے اور 20 ہزار میل یعنی 32 ہزار کلومیٹر کی طوالت کے بعد روسی جزیرہ نما کیم چاتکا پر ختم ہوتا ہے۔2012 میں ریڈ اِٹ ویب سائٹ پر ایک شخص نے ارضی سمندروں سے گزرنے والی طویل ترین لائن کے بارے میں کہا تھا کہ یہ پاکستان سے شروع ہوتی ہے اور روسی جزیرہ نما میں ختم ہوتی ہے۔ اس پوسٹ میں ثبوت کے طور پر ایک نقشہ بھی پیش کیا گیا تھا۔ لیکن اس وقت اس کی سائنسی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

طویل ترین سمندری راستہ

مزید : صفحہ آخر