تحریک انصاف ملک بھر میں ایک طاقت بن کر ابھری ہے، پرویز خٹک

تحریک انصاف ملک بھر میں ایک طاقت بن کر ابھری ہے، پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ)سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اس ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کرکے نہ صرف خیبرپختونخوا میں بلکہ پنجاب، بلوچستان اور وفاق میں بھی حکومتیں بناکر ایک طاقت بن کر ابھری ہے تحریک انصاف کا سرمایہ اس پارٹی کے کارکن اور بالخصوص نوجوان نسل ہے کیونکہ اس ملک کا نوجوان طبقہ پچھلے اور روایتی سیاستدانوں سے بیزار ہوچکی تھی اس لئے انہوں نے نئے پاکستان بنانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا عہد کرکے بھاری مینڈیٹ دے دیا ہے علاقے کی سطح پر مسائل کے حل کے لئے مقامی کمیٹیاں تشکیل دی جائے گی اور وہی کمیٹیاں علاقے کے مسائل کے حل کیلئے مقامی عمائدین اور منتخب نمائندوں سے رابطے کریں گے ان کمیٹیوں میں عہدے نہیں ہوں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے اکوڑہ خٹک میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سابق ایم پی اے پی کے 61 پرویز احمد خان کا اے این پی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرویز احمد خان اور ان کے فوکل پرسن معتصم باللہ، ملگری ڈاکٹران کے صدر ڈاکٹر شعیب،کھنڈر کے نائب ناظم سرتاج خان، ڈسٹرکٹ کونسلر عدالت خان، تحصیل کونسلر ممتاز خان، تحصیل نائب صدر فضل اللہ، یحییٰ خان، ضلعی کونسلر جلال احمد خان سمیت پی کے 61 عوامی نیشنل پارٹی کے ہزاروں عہدیداروں و کارکنوں نے پارٹی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا اس موقع پر ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر میاں جمشیدالدین کاکاخیل، پی کے 64 کے امیدوار لیاقت خٹک، پی کے 61 کے امیدوار ابراہیم خٹک، تحریک انصاف ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری ملک ابرار خان، قائم مقام ضلع ناظم حاجی اشفاق احمد ، سلیم مجاہد، حاجی شفیق، مملکت،رضا سعیدبابر، تحریک انصاف کے ضلعی ، تحصیل ومقامی عہدیداروں نے بھی شرکت کی انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں حکمرانوں نے لوٹ مار کے سواء کچھ نہیں کیاتھا اس ملک کے عوام اور خصوصاً نوجوان طبقہ ملک میں جاری کرپشن، لوٹ مار، اقرباء پروری سے اکتا چکی تھی اور ایک نئے پاکستان کے خواب دیکھ رہے تھے اور اس خواب کی تعبیر کیلئے عمران خان کی شکل میں مخلص، دیانتدار، ایماندار کو ووٹ دے کر پورا کردیا انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتی ہم نے صوبہ خیبرپختونخوا میں اپنے دور حکومت میں صوبے کے پٹوار سسٹم، تھانہ کلچر اور فرسودہ نظام تعلیم کا خاتمہ کرکے تمام اداروں میں اصلاحات کرکے اصلاحاتی پروگرام متعارف کرایا انہوں نے اپنی پارٹی کے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں بھی تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی لیکن انتخابی میدان میں کسی بھی مخالف کو کمزور امیدوار نہیں سمجھنا چاہیے اور گھر گھر جاکر اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے ووٹ مانگ کر ان کی کامیابی کیلئے جدوجہد کریں۔