آئی ایس آئی دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسی اور ہماری پہلی دفاعی لائن ہے ، عمران خان

آئی ایس آئی دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسی اور ہماری پہلی دفاعی لائن ہے ، عمران ...

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں )وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے انہیں 8گھنٹے کی بریفنگ دی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی اور اس دوران انہیں 8گھنٹے طویل بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو س موقع پر وزیراعظم عمران خان نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انٹرسروسز انٹیلی جنس ایجنسی دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسی ہے ، آئی ایس آئی ہماری پہلی دفاعی لائن ہے، حکومت اور پاکستانی عوام پختہ عزم کے ساتھ اپنی افواج اور حساس اداروں کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم نے قومی سیکیورٹی خاص طور پر انسداد دہشت گردی کیلئے جاری کوششوں کے حوالے سے آئی ایس آئی کے زبردست کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی ہماری پہلی دفاعی لائن ہے جس کا شمار دنیا کے بہترین حساس اداروں میں ہوتا ہے۔حکومت اور پاکستان عوام پختہ عزم لئے اپنی افواج اور حساس اداروں کے ساتھ ہیں اور ان اداروں کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔

مزید : صفحہ اول