ڈیمز ہرصورت میں بنائیں گے ، مخالفت کنے والے کسی اورکے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ، چیف جسٹس

ڈیمز ہرصورت میں بنائیں گے ، مخالفت کنے والے کسی اورکے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈھڈوچا ڈیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ڈیمز کی تعمیر پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہم ڈیمز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،ایک سیاستدان نے کہاسپریم کورٹ کوسیاسی پارٹی بنالینی چاہئے‘مخالفت کرنے والے کسی اورکے ایجنڈے پرکام کررہے ہیں اوریہ وہ ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں ڈیم نہ بنے،جو عدالت کو بدنام کریں گے انھیں ایسے نہیں جانے دیں گے،ہر صورت میں ڈیم بنائیں گے۔ سپریم کورٹ میں ڈھوڈچہ ڈیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈیم کی تعمیر سے متعلق چیف جسٹس ثاقب نثار کے اقدام پر تنقید کرنے والوں کو چیف جسٹس نے جواب دیتے ہوئے کہا ایک سیاستدان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو سیاسی پارٹی بنا لینی چاہئے۔ یہ کسی کو کہنے کی ضرورت نہیں یہ بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے جو مخالفت کررہے ہیں وہ کسی اور کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ یہ وہ ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں ڈیم نہ بنے لیکن ہم ڈیمزپر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ بے شک کوئی کتنا بڑا سیاستدان یا اپوزیشن لیڈر ہی کیوں نہ ہو، ہم ڈیم نہ بننے کے ایجنڈے کو پورا نہیں ہونے دیں گے اور ڈیم ہر صورت بنائیں گے۔ آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے ڈیم بنا رہے ہیں۔

چیف جسٹس/وارننگ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیس 9لاکھ 50 ہزار مقرر کرتے ہوئے ریگولیشنز کا معاملہ آئندہ سوموار تک طے کرنے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس نے کہا غیر معیاری ڈاکٹر بنیں گے تو ہمارا علاج کون کرے گا‘ چاہتے ہیں کم اخراجات میں اچھے ڈاکٹر سامنے آئیں۔سپریم کورٹ میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی زائد فیس وصولی سے متعلق کیس کی گزشتہ روز سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا غیر معیاری میڈیل کالج سے آنے والے ڈاکٹرز کو بلڈ پریشر دیکھنا نہیں آتا جبکہ نجی کالجز کے بغیر میڈیکل کا شعبہ آگے نہیں چل سکتا اس لئے عدالتی کارروائی کا مقصد یہی ہے کہ کوتاہی کو دور کیا جائے۔

میڈیکل کالجز فیس

مزید : صفحہ اول