پشاور ،محرم الحرام کے دوران افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی

پشاور ،محرم الحرام کے دوران افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے یکم محرم سے عاشورہ تک 10 روز کیلئے افغان باشندوں کی شہر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق افغان مہاجرین کی پشاور شہر اور کینٹ کے علاقوں میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کے ترجمان ساجد خان کے مطابق ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے شہر کے مرکزی کے علاقوں میں 10 محرم تک افغان باشندوں کی آمد و رفت بند کردی گئی ہے۔انکا کہنا ہے کہ جہاں امام بارگاہیں واقع ہیں وہاں محرم کے دوران پشاور کے مقامی لوگ بھی نہیں جاسکتے۔اس لئے یہ پابندی کوئی انوکھا اقدام نہیں ہے یہ پابندی شہر کے اندر مقیم افغان باشندوں پر لاگو نہیں ہوگی۔اسکے علاوہ دکانوں میں کھلے پیٹرول، کیروسین آئل اور ڈیزل کی فروخت سمیت تیزاب اور پٹاخوں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،جبکہ شہر بھر کے ہوٹلوں میں اجنبی افراد کے ٹھہرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول