سپیکر قومی اسمبلی سے صوبائی وزیر قانون سلطا ن محمد خان کی ملاقات

سپیکر قومی اسمبلی سے صوبائی وزیر قانون سلطا ن محمد خان کی ملاقات

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون ، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ضلع چارسدہ کے لوگوں کو درپیش سوئی گیس اور بجلی کے مسائل سے متعلق انہیں آگاہ کیا اور مذکورہ مسائل کے حل سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اسد قیصر اور پرویز خٹک نے سلطان محمد خان کو یقین دلایا کہ ضلع چارسدہ کے لوگوں کو درپیش سوئی گیس اور بجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول