نواز شریف ،مریم اور صفدر کے ہمراہ والدہ کی رہائش گاہ میں مقیم ، اس حصے کو قناتیں لگا کر الگ کردیا گیا
لاہور (جاوید اقبال) محکمہ جیل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی مشترکہ رہائش گاہ کو مشترکہ رہائش گاہ کو محل سے الگ تھلگ کر دیا ہے۔ جہاں پیرول پر آئے راہنماؤں کو رکھا گیا ہے۔ اس کے چاروں اطراف قناتیں لگا کر محفوظ کیا گیا ہے۔ جہاں چپے چپے پر سادہ کپڑوں پر ملبوس خفیہ والے تعینات کئے گئے ہیں۔ جہاں کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس حصے میں جانے کے لئے 4 سیکیورٹی حصار عبور کرنے پڑتے ہیں۔ جاتی امراء میں کل پانچ رہائش گاہیں ہیں۔ تاہم سب سے الگ تھلگ اور بیک پر واقع پانچویں رہائش گاہ میں میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو رکھا گیا ہے۔ یہ رہائش گاہ میاں نواز شریف کی والدہ کے نام سے منسوب ہے۔ نواز شریف پیرول پر رہائی اپنی والدہ کے ساتھ رہنے کے لئے مخصوص رہائش گاہ پر گزاریں گے۔ کل کلثوم نواز کی میت بھی اسی رہائش گاہ کے اندر لائی جائے گی۔ رہائش گاہ کی مین گزر گاہ کے باہر محکمہ جیل کا عملہ تعینات کیا گیا ہے، جہاں ملاقاتیوں کے لئے رجسٹر اندراج بھی رکھا گیا ہے اور کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ جہاں ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے رینک کا آفیسر تعینات ہے۔ خاندان کے افراد کے علاوہ جو بھی ملاقات کے لئے آئے گا، اسے اجازت لینا ہوگی اور اپنا نام بمعہ شناختی کارڈ نمبر درج کرانا ہوگا اور ملاقات کے لئے جہاں نواز شریف کی رضا مندی لی جائے گی۔
رائیونڈ /رہائش گاہ