طلبہ نے ڈیم فنڈ کیلئے چیف جسٹس کو 5لاکھ کا چیک جمع کروا یا جسٹس ثاقب نثا ر کی شاباش

طلبہ نے ڈیم فنڈ کیلئے چیف جسٹس کو 5لاکھ کا چیک جمع کروا یا جسٹس ثاقب نثا ر کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آن لائن )طلبا نے چیف جسٹس کو 5 لاکھ روپے کا چیک جمع کروا دیا۔ چیف جسٹس نے ڈیم کے لیے عطیات جمع کروانے پر طلبا کو شاباش دی۔ سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا ڈیماور مہمند ڈیم کی تعمیر کے احکامات جاری کیے تو پاکستان بھر کے لوگوں نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے بنائے گئے فنڈ میں عطیات جمع کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا جس میں 10لاکھ روپے کا سب سے پہلا حصہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود ڈالا تھا جو انہوں نے اپنی جیب سے دئے۔جس کے بعد سے اب تک سپریم کورٹ کی جانب سے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لئے قائم فنڈ میں رقوم جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستا ن کے سرکاری و غیر سرکارہ ادارے بڑھ چڑھ کر عطیات جمع کروا رہے ہیں۔اور آج طلبا نے چیف جسٹس کو 5لاکھ روپے کا چیک جمع کروایا ہے۔چیف جسٹس نے ڈیموں کے لیے فنڈ میں حصہ ڈالنے پر طلبا کو شاباش بھی دی۔
طلبہ چیک