چوہدری برادران کا حسین نوازکو ٹیلی فون کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار

چوہدری برادران کا حسین نوازکو ٹیلی فون کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد،لندن ( آئی این پی ) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے حسین نواز کو ٹیلیفون کیا اور بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کو ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے راسخ الٰہی اور جبران خان تعزیت کیلئے لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے گھر گئے اور بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔ تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پراسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے راسخ الٰہی اور جبران تعزیت کیلئے لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے گھر گئے اور انکی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اظہار تعزیت

مزید : صفحہ اول