مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر پارلیمنٹ کا اجلاس چا ررو ز کیلئے ملتوی

مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر پارلیمنٹ کا اجلاس چا ررو ز کیلئے ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر پارلیمنٹ کا (آج) ہونے والا اجلاس چار رو ز کے لئے ملتوی کر دیا ، اجلاس ملتوی کرانے کے لئے سردار ایاز صادق نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع اور سپیکر قو می اسمبلی اسد قیصر سے رابطہ کیا،جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ سے بھی رابطہ کیاگیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ( آج) جمعرات کو ہونا تھا جس میں صدر مملکت عارف علوی نے خطاب کر نا تھا ، تاہم بیگم کلثوم نواز کی انتقال کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) نے حکومت سے اجلاس پیر تک ملتوی کر نے کی درخواست کی تھی ، اس سلسلے میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع اور سپیکر قو می اسمبلی اسد قیصر سے رابطہ کیا اور اجلاس ملتوی کر نے کی درخواست کی ،جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ سے بھی رابطہ کیا گیا جنھوں نے مسلم لیگ (ن) کے موقف کی حمایت کی ۔

مزید :

صفحہ اول -