مریم نواز کی آنکھیں اشکبار،زبان سے الفاظ بھی ادا نہیں ہو رہے تھے

مریم نواز کی آنکھیں اشکبار،زبان سے الفاظ بھی ادا نہیں ہو رہے تھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) اللہ کا حکم اللہ کی رضا ہے ۔ان الفاظ کے ساتھ مریم نواز کی آنکھیں اشکبار رہیں اور وہ تعزیت کے لئے آنیو الی ہر خاتون سے یہی ایک جملہ کہتی رہیں ان کی آنکھیں مسلسل اشکبار تھیں۔ اپنی والدہ کلثوم نواز کی وفات پر وہ اس قدر غم ذدہ تھیں کہ ان کی زبان سے صحیح طرح سے الفاظ بھی ادا نہیں ہورہے تھے۔ مسلم لیگی ورکرز خواتین اپنی لیڈر کے گلے لگ کر انہیں دلاسہ دیتی رہیں اور ان کا غم بانٹنے کی ہر ممکن کوشش کرتی رہیں ۔جاتی امراء کی فضاء مکمل طور پر سوگوار رہی اور ہر مسلم لیگی خاتون کی آنکھوں میں آنسو نظر آئے ۔

مزید :

صفحہ اول -