2وفاقی 2وزرائے مملکت ، پنجاب کے 12وزیروں کو قلمدان سونپ دیئے گئے

2وفاقی 2وزرائے مملکت ، پنجاب کے 12وزیروں کو قلمدان سونپ دیئے گئے

اسلام آباد(آن لائن)کابینہ ڈویژن کی جانب سے وفاقی وزرا ء اور وزرائے مملکت کو قلمدان سونپنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔منگل کے روز حلف اٹھانے والے باقی وزراء اور وزرائے مملکت کو قلمدان دینے کا تاحل کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کابینہ ڈویژن کی طرف سے 2وفاقی وزرا اور 2وزرائے مملکت کو قلمدان سونپے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔سید علی حیدر زیدی کو وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز اور عمر ایوب خان کو وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن کا قلمدان دے دیا گیا محمد حماد اظہر کو وزیر مملکت برائے ریونیو مقرر کیا گیا جبکہ مراد سعید کو وزیر مملکت برائے سیفران کا قلمدان سونپ دیا گیا علی محمد خان مہر اور محمد شیر علی کو قلمدان دینے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا تینوں وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت نے منگل روز حلف اٹھایا تھا۔

وزرا ء قلمدان

لاہور (جنرل رپورٹر )گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پنجاب کے 12وزراء سے حلف لے لیا۔حلف لینے والے نئے وزراء کو محکمے بھی الاٹ کر دیئے گئے۔ بدھ کو پنجاب کابینہ کے نئے وزراء کو محکمے الاٹ کئے گئے، آشفہ ریاض کو وویمن ڈویلپمنٹ جبکہ سعید الحسن کو اوقاف کا محکمہ الاٹ کیا گیا، جہانزیب کچھی ٹرانسپورٹ کے وزیر مقرر، محمد اخلاق کو اسپیشل ایجوکیشن کا قلمدان دیا گیا،خالد محمود کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا قلمدان سونپ دیا گیا، زوار حسین جیل خانہ جات جبکہ محمد اجمل سوشل ویلفیئر کے وزیر مقرر کئے گئے، اعجاز مسیح انسانی حقوق کا وزیر بنایا گیا، حسین جہانگیاں گردیزی کو ایم پی ڈی ڈی کا قلمدان سونپا گیا، ڈاکٹر اختر ملک کے محکمے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

پنجاب کابینہ

مزید : صفحہ اول