حکومت نئے ڈیم بناکر پانی کی قلت پوری کرے گی،چودھری سرور
اوکاڑہ (بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاہے کہ تحریک انصاف پاکستان میں تعمیری انقلاب لائے گی،ہم یو تھ کا آگے لے کر آرہے ہیں،تاکہ ان میں خود اعتمادی پیداہو ، عوام سے کئے گئے وعدوں کو پا یہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ساہیوال چیچہ وطنی کے دورہ پر جاتے ہو ئے اوکاڑہ بائی پاس پر تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ،اس مو قع پر میڈیا کے نمائندوں بھی کثیر تعداد مو جو د تھی،اوکاڑہ بائی پاس پر گو رنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا استقبال پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری عبداللہ طاہر،چوہدری سلیم صادق،چوہدری بابر صغیر ،ڈاکٹر افتخار،عمران ناصر ایڈ ووکیٹ نے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ پر تپاک استقبال کیا چوہدری محمد سرور کچھ دیر چوہدری عبداللہ طاہر اُمیدوار پی پی188کے پاس ٹھہرے جہاں پر صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے چوہدری محمد سرور نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں مو قع فراہم کیا ہے کہ ہم کسانوں کے مسائل حل کر یں ،بیرروزگاری کا خاتمہ کر یں پینے کے صاف پانی کے مسائل حل کر یں گے آج پاکستان کو آبی ذخیروں کی بے ازحد ضرورت ہے جس پر سابقہ حکومتوں نے کو ئی توجہ نہ دی تحریک انصاف کی حکومت نئے ڈیمز بناکر پانی کی قلت کو پورا کر ے گی ہماری پالیسیاں صرف اورصرف ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال کر حقیقی خوشحالی کی طرف لے کر جائے گی۔
چودھری سرور