ماہر تعلیم ، سکالر ،دانشور، بانی و چےئر مین یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد سپرد خاک

ماہر تعلیم ، سکالر ،دانشور، بانی و چےئر مین یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) نامور ماہر تعلیم ، سکالر ،دانشور، مفکر بانی و چےئر مین یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن مرادکی نماز جنازہ گزشتہ روز یو ایم ٹی کے مین گراؤ نڈ میں ادا کی گئی جس میں چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی، الطاف حسن قریشی ، فرید پراچہ،اعجاز چوہدری، سراج الحق ، لیاقت بلوچ،سیف الملوق کھوکھر، ڈی جی یو ایم ٹی عابد خان شیروانی،چےئر مین ایچ ای سی پنجاب ڈاکٹر نظام الدین ، ڈی جی پی آر ریلوے نجم ولی ، صدر اپٹما گوہر اعجاز ، ڈاکٹر مزمل عاصم ، پروفیسر سہیل بلوچ ،میڈیا کے نمائندگان ،حکومتی افراد،دوست احباب اور رشتہ داروں کے علا و ہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔بانی یو ایم ٹی کی نمازہ جنازہ نامور اسلامی سکالر مولانا طارق جمیل نے پڑھائی، بعدازاں ڈاکٹر حسن صہیب مراد کے جسد خاکی کو ماڈل ٹاؤن کے مقامی قبر ستان میں سپر د خاک کیا گیا۔ اس مو قع پر یو ایم ٹی کی فیکلٹی ، سٹا ف اور طلبہ نے بھر پور تعداد میں شر کت کی اور اپنے بانی کیلئے دعا مغفرت کی۔مرحوم گزشتہ دنوں خنجراب کے قریب ایک المناک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

ڈاکٹر حسن جنازہ

مزید : صفحہ اول