لندن ، حسن اور حسین چچا شہبازشریف سے لپٹ کر روپڑے

لندن ، حسن اور حسین چچا شہبازشریف سے لپٹ کر روپڑے

؂لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کلثوم نواز کی میت لانے کیلئے گزشتہ رات گئے لندن پہنچ گئے ،ہیتھروائیر پورٹ سے ایون فیلڈ پہنچ کر انہوں نے اپنے بھتیجوں اور نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز سے ملاقات کی ،اس موقع پر دونوں بھتیجے شہباز شریف کیساتھ گلے لگ کر زاروقطار رو دیئے جس پر شہباز شریف خود بھی آبدیدہ ہو گئے تاہم انہوں نے خود کو سنبھالتے ہوئے بھتیجوں حسن اور حسین نواز کو حوصلے اور صبر کی تلقین کی ، شہباز شریف سے ایوان فیلڈ میں تعزیت کیلئے دیگر افراد سے بھی ملاقات کی ۔شہباز شریف آج مرحومہ کلثوم نواز کی میت لے کر پاکستان کیلئے روانہ ہونگے ۔

حسن حسین رونا

مزید : صفحہ اول