اوورسیز پاکستانی ای ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن کروائیں ،علی جہانگیر

اوورسیز پاکستانی ای ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن کروائیں ،علی جہانگیر

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں متعین پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے اوورسیز پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق رجسٹریشن کروائیں اور ووٹ ڈالنے کے عمل میں شریک ہوں۔ ایک بیان میں علی جہانگیر صدیقی نے کہا عدالتی حکم کے مطا بق اوورسیز پاکستانی ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈال سکتے ہیں، 14اکتوبر کو ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کیلئے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر 15ستمبر سے پہلے رجسٹریشن کروالیں، تمام اوورسیز پاکستانی اپنی رجسٹریشن اور وو ٹ ڈالنے کے عمل میں شامل ہوں۔

علی جہانگیر

مزید : صفحہ اول