بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابات ، میرسرفرازبگٹی سینیٹرمنتخب

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابات ، میرسرفرازبگٹی سینیٹرمنتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ بلوچستان میرسرفرازبگٹی سینیٹرمنتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق میر نعمت اللہ زہری کے استعفے پر بلو چستان سے سینیٹ کی نشست خالی ہونے کے بعد اس پر سینیٹ الیکشن ہوئے۔بلوچستان سے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں57اراکین نے اپناووٹ کاسٹ کیا۔غیرسرکاری وغیرحتمی نتیجہ کے مطابق میرسرفرازبگٹی نے37ووٹ حاصل کیے جبکہ ایم ایم اے کے رحمت اللہ کاکڑنے20ووٹ حاصل کیے،اس طرح غیرحتمی وغیرسرکاری نتیجہ کے مطابق میرسرفرازبگٹی سینیٹرمنتخب ہو گئے ان کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔سینیٹ ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے پر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہو ئے کہا اللہ کا شکر ادا کرتاہوں کہ اس نے مجھے سینیٹ میں بلوچستان کی نمائندگی کیلئے موقع دیا ہے ۔ یہ صرف میری عوام اور لیڈر شپ کے مجھ پر اعتماد کا نتیجہ ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -