مریم نواز سے منسوب بیانات درست نہیں،مریم اورنگزیب

مریم نواز سے منسوب بیانات درست نہیں،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ (ن )کی ترجمان سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز سے منسوب بیانات درست نہیں، جیل میں ملاقات کے دوران مریم نواز کی گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش نہ کیا جائے۔مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز نے میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا مریم نواز سے منسوب بیانات درست نہیں۔ گزشتہ دو روز سے جاری بیانات محترمہ مریم نواز نے نہیں دیئے لہٰذامیڈیا سے درخواست ہے کوئی بھی خبر بلا تصدیق نہ چلائی جائے اورصرف ترجمان کا جاری کردہ بیان نشر اور شائع کیا جائے۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -