پاکستان کا ’’کورا جواب‘‘ افغانستان امریکی فوج کیلئے خطرے کی علامت ، ہیلری کلنٹن

پاکستان کا ’’کورا جواب‘‘ افغانستان امریکی فوج کیلئے خطرے کی علامت ، ہیلری ...

واشنگٹن(آن لائن)جنوبی ایشیاء کے خطے میں بھارت اور پاکستان کے مابین بہترین تعلقات کو لازمی قرار دیتے ہوئے امریکہ کی سابق و ز یر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر افغانستان میں قیام امن کی ضما نت نہیں دی جاسکتی، اپنے انٹرویو میں ہلری کلنٹن نے کشمیر کے دونوں اطراف میں حقوق البشر کی پامالی کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کو چاہئے کہ وہ انسانی حقوق کے سلسلے میں واضح کئے گئے قواعد و ضوابط پر انتظامیہ کو عمل کرانے کیلئے مجبور کریں ،انکامزید کہنا تھا پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر نہ تو دہشتگردی کو ختم کاجاسکتا ہے نہ ہی افغانستان میں قیام امن کی ضمانت دی جاسکتی ہے ، امریکہ کو اب پاکستان سے کورا جواب ملا جو افغانستان میں برسر پیکار امریکی فوج کیلئے خطرے کی علامت ہے، بھارت پاکستان میں ا نتہا پسندانہ کارروائیاں مسائل کے حل نہ ہونے کی وجہ سے ہورہی ہیں اور دونوں ممالک کو نزدیک لانے میں امریکی انتظامیہ بہتر کردار ادا کرسکتی ہے ۔

ہلری کلنٹن

مزید : صفحہ اول