ملتان سے مظفر گڑھ اور کرمداد قریشی تک سپیڈ و بس چلانے کا فیصلہ

ملتان سے مظفر گڑھ اور کرمداد قریشی تک سپیڈ و بس چلانے کا فیصلہ

مظفرگڑھ‘چوک مکول(سٹی رپورٹر‘نمائندہ خصوصی ‘نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان سے مظفرگڑھ اور کرمداد قریشی تک سپیڈو بس سروس چلانے کی منظوری دیدی، ممبر صوبائی اسمبلی میاں علمدار قریشی نے ڈاکٹر وسیم حسن لنگڑیال کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی اور تحریری طور پر ملتان سے سپیڈو بس سروس کو مظفرگڑھ اور کرمداد قریشی تک چلانے کی درخواست دی جس پر وزیر اعلی پنجاب نے منظوری دیتے ہوئے متعلقہ محکمے کو فوری اس پر عملدرآمد کرانے کا حکم بھی دیاہے۔ سپیڈو بس سروس ملتان سے مظفرگڑھ اور کرمداد قریشی تک چلانے سے ہزاروں مسافروں کو فائدہ ہوگا اور وہ بہتر سفری سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس موقع ممبر صوبائی اسمبلی میاں علمدار قریشی نے کہا کہ کہ ہزاروں طالبعلم اور سرکاری ملازمین ملتان کا سفر کرتے ہیں جن کو ٹرانسپورٹ مافیا کی طرف مرضی کے کرائے اور غیر معیاری سفری سہولیات فراہم کی جاتی ہے اور ان مسافروں کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتان سے مظفرگڑھ اور کرمداد قریشی تک سپیڈو بس سروس چلانے کے لیے وزیراعلی پنجاب کو درخواست دی جس پر انہوں نے منظوری دیتے ہوئے فوری سروس چلانے کی ہدایت کی ہے جس سے کرمداد قریشی اور مظفرگڑھ کے ہزاروں مسافر مستفید ہونگے اور وہ بہترین سفری سہولت حاصل کرسکیں گے۔

سپیڈو بس

مزید : کراچی صفحہ اول