ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت15ستمبر تک ملتوی

ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت15ستمبر تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس میں نئے گوا ہ فہد کی دستاویزات جمع کرانے پر سماعت 15ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ڈاکٹرعاصم کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ ریفرنس میں دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے عدالت میں نیب کی جانب سے نئے گواہ فہد کے حوالے سے دستاویزات جمع کروائی گئی جبکہ2634 صفحات پر مشتمل دستاویزات کی کاپیاں ملزمان کے وکلا کو دے دی گئیں عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی

مزید : کراچی صفحہ اول