محرم الحرام : ملتان میں 5علاقے انتہائی حساس ، رینجرز آرمی سے مدد طلب

محرم الحرام : ملتان میں 5علاقے انتہائی حساس ، رینجرز آرمی سے مدد طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)ضلعی پولیس نے حساس علاقوں میں امن وامان کی صورت حال مد نظر رکھتے ہوئے 6 محرم سے 10 محرم تک آرمی اور رینجرز کی بھی مدد مانگ لی ہے، اسی حوالے سے پولیس نے 9 اور 10 محرم کو ائیر سرویلنس کی ڈیمانڈ ہوم ڈیپاڑٹمنٹ کو بھیجوادی ہے۔ آرمی کی 5 اور رینجرز کی 3 کمپنیاں ڈیمانڈ کی گئی ہیں،کیونکہ ضلعی پولیس نے پانچ علاقوں کو انتہائی حساس قرار دیا ہے، انتہائی حساس قرار دیے جانے والوں میں گلگشت، چوک کمہارانوالہ۔ ممتاز آباد، شجاع آباد اور حرم گیٹ بھی انتہائی حساس قرار دیا ہے۔محرم میں سخت سکیورٹی کو رکھنے کے لئے اہم مقامات پر 100 سی سی ٹی وی کیمرے نصب (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

کر دیے گئے، 600 میٹل ڈیٹکٹر اور 80 واک تھرو گیٹس بھی استعمال میں لائے جائیں گے، پولیس ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران 486 ماتمی جلوس برآمد ہوں گے، ان میں 104 جلوسوں کو اے کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے، محرم الحرام کے دوران 1555 مجالس عزا منعقد ہوں گی، 399 مجالس عزا کو اے کیٹگری میں رکھا گیا ہے، جبکہ اس کے علاوہ پولیس نے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس بند رکھنے کی تجاویز بھجوائی ہیں۔