علماء اتحاد بین المسلمین کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں : مولانا عبد الخبیر آزا د

علماء اتحاد بین المسلمین کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں : مولانا عبد الخبیر ...

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر‘نمائندہ خصوصی) .وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبائی اتحاد بین المسلمین کے وفد نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا ہے. خطیب (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر سربراہی وفد میں صوبہ بھر کے جید علماء کے علاوہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی امن کمیٹی کے اراکین شامل تھے سرکٹ ہاوس میں اتحاد بین المسلمین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کنوینر کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ایثار ، قربانی ، امن و سلامتی دین اسلام کے بنیادی اجزاء ہیں جن کی بنیاد پر معاشرہ میں پائیدار امن قائم کیاجاسکتا ہے . امن کی دولت سے ہم قومی اور عالمی سطح پر اپنا مثبت تشخص منواسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ علماء اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے اپنا مثالی کرداراادا کریں. خطبہ ، بیانات اور تقاریر میں ا یسی بات نہ کی جائے جس سے کسی کی دل آزاری ہو. انہوں نے کہاکہ ڈیرہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر کے علماء اور مقتدر شخصیات نے مثالی کردارادا کیا ضرورت اس امر کی ہے کہ امن و سلامتی کے جذبہ کو ہر سطح پر پروان چڑھایا جائے. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈویژن میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا موجود ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے اتحاد بین المسلمین اور ضلعی امن کمیٹیوں کاتعاون حاصل کیاجائے گا. انہوں نے کہاکہ قیام امن کیلئے پولیس کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی انہوں نے علماء کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ محراب و منبر سے صبر و تحمل اور برداشت کا پیغام عام کیا جائے . امن کمیٹی کے اراکین مجالس ، جلوس اور سبیل کے معاملے پر انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں . آر پی او محمد عمر شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس فورس عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے موجود ہے . انہوں نے کہاکہ وقت اور روٹس کا خیال رکھا جائے حکومت کی طرف سے علماء اور ذاکرین پر عائد ضلع اور زبان بندی کی پابندی کرائی جائے گی. اتحاد بین المسلمین کے اجلاس سے سردار محمد خان لغاری ، الحاج شفقت حسین بھٹہ ، علامہ آصف اکبر ، مولانا بلال گولڑوی ، مولانا عبدالستار نیازی ، مولانا مفتی سیف اللہ خالد ، مولانا محمد مسعو د قاسمی ، مہر عبدالخالق ، مولانا عبدالمعبود آزاد، صاحبزادہ جلیل الرحمن ، مولانا عدیل الرحمن پیرزادہ ، صاحبزادہ عبدالبصیر آزاد کے علاوہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے امن کمیٹی کے اراکین اور رکن صوبائی اسمبلی سردار احمد علی دریشک نے بھی خطاب کیا . اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز علی اکبربھٹی ، اللہ ڈتہ وڑائچ ، قیصر سلیم ، رفاقت علی ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء ، اے سی جی محمد طیب ، صدر بار محمدندیم غوث ، چیئرمین ضلع کونسلز ، میونسپل کمیٹیزکے علاوہ انتظامی او رپولیس افسران موجود تھے.

مولانا عبدالخبیر

مزید : ملتان صفحہ آخر