سہولیات دو : زکریا یونیورسٹی میں طالبات کی احتجاجی ریلی ، نعرے بازی

سہولیات دو : زکریا یونیورسٹی میں طالبات کی احتجاجی ریلی ، نعرے بازی

ملتان (سٹا ف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے طلبا کے بعد طالبات بھی سراپا احتجاج بن گئیں ہاسٹل میں سہولیات فراہم نہ کرنے پر ریلی نکالی تفصیل کے مطابق فاطمہ ہاسٹل کی طالبات نے پانی نہ ہونے اوروائی فائی بندہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی ان کا کہناتھا کہ ہاسٹل کی موٹر(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

تین دن سے خراب ہے کوئی ٹھیک نہیں کررہا ہے جس کی وجہ سے ہاسٹل میں پانی نہیں واش روم بند پڑے ہیں ، میس کا سسٹم بھی خراب پڑا ہے ناقص اشیا کھانے میں دی جاتی ہیں وائی فائی بھی کئی دن سے بند پڑا ہے جس کیوجہ سے سٹڈی میں مشکلات کا سامنا ہے انتطامیہ کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا صورت حال کا جائزہ لیا جائے اور سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایا جائے اس دوران یونیورسٹی کے انتظامی افسر موقع پرپہنچ گئے اور یقین دلایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مسائل حل کردئیجائیں گیجس کے بعد طالبات منتشر ہوگئیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر