کرپٹ افراد ملک کو دیمک کیطرح چاٹ رہے ہیں‘ میاں مقصود احمد

کرپٹ افراد ملک کو دیمک کیطرح چاٹ رہے ہیں‘ میاں مقصود احمد

ملتان(نیوز رپورٹر)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے چیئرمین نیب کے بیان کہ’’(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

کرپٹ عناصر دنیا کے کسی گوشے میں چلے جائیں ان کاپیچھا کریں گے‘‘کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ کرپٹ عناصر کابلاامتیازاحتساب ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ہر سال ساڑھے چار ہزارارب روپے کی کرپشن جبکہ ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہورہی ہے جوکہ تشویش ناک امر ہے۔کرپٹ افراد دیمک کی طرح ملک کو چاٹ رہے ہیں۔پانامااسکینڈل میں مزید436پاکستانیوں کابھی کڑااحتساب ہوناچاہئے۔ دریں اثنامیاں مقصوداحمد نے گزشتہ روزڈاکٹر حسن صہیب مرادکی وفات پرلواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کوصبر جمیل عطاکرے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرحسن صہیب مرادایک قابل اور باصلاحیت انسان تھے ان کی علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر